35 سے زائد وارداتیں‘ شہریوں سے لاکھوں روپے‘ گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں چھین لئے

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے گلشن اقبال میں سدھیر کے گھر سے ساڑھے 5 لاکھ‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سندر میں وقاص کے دفتر سے ساڑھے 4 لاکھ اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ  میں نواز اور اس کی فیملی سے3 لاکھ ‘ زیورات اور موبائل فون، اقبال ٹائون کے علاقے سے جہانگزیب سے 2 لاکھ 6 ہزار‘ لیپ ٹاپ اور موبائل فون‘ نشتر کالونی میں ذیشان الحسن سے ایک لاکھ 45 ہزار اور 2موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں کامران سے ایک لاکھ  اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں غضنفر علی سے 65ہزار اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں یاسین سے 55ہزار 7سو اور موبائل فون، سمن آباد میں ذوہیب سے 54 ہزار اور موبائل فون، اچھرہ میں حمزہ سے 44 ہزار اور موبائل فون، وحدت کالونی میں جمیل سے 42ہزار 8سو اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں خلیل سے 35ہزار اور موبائل فون، چوہنگ  میں یوسف سے 31ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں اعظم کی فاسٹ فوڈ کی دکان سے ہزاروں روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں عتیق احمد سے 5 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ شالیمار میں شفقت کے گھر سے 11لاکھ ‘ زیورات اور دیگر سامان چرا لیا۔ گلبرگ، ہنجروال، شاہدرہ اور مناواں سے 4گاڑیاں، بادامی باغ  سے رکشہ جبکہ لٹن روڈ، مزنگ، غالب مارکیٹ، نصیرآباد، نشتر کالونی، رائے ونڈسٹی، ستوکتلہ اور فیکٹری ایریا سے 8 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...