پاکپتن (نوائے وقت رپورٹ) پاکپتن میں گدھے کا گوشت کاٹنے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانہ رنگ شاہ کے مطابق یہ مقدمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایک افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تنویر اور اللہ دتہ رحم کوٹ داخلی چک 26 ای بی میں گدھے کا گوشت کاٹ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے گدھے کا 160 کلو گوشت تلف کر دیا گیا۔