فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں مئی کے مہینے دو لحاظ سے ہمیشہ یاد رکھا جاے گا 28مئی ایک سنہر ی دن جبکہ 9 مئی ہمیشہ کے لیے ایک سیاہ دن کے طور پر منایا جاے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ( ن) کے آفس میں یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر کیک کاٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 28 مئی کے روز محمد نواز شریف کے دور میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اس دن کے ساتھ پاکستان کی مضبوطی اور دفاع جڑا ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ مذاکرات ہمیشہ سیاسی لوگوں سے کیے جاتے ہیں تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت نہیں رہی بلکہ وہ ایک دہشت گرد جماعت بن چکی ۔اس قبل وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مسلم لیگ( ن) کیارکان کے ہمراہ مل کر یوم تکبیر کا کیک کاٹا اس موقع پر ملکی ترقی سلامتی استحکام پاکستان پاک فوج کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔