پشاور (اے پی پی)پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں نامعلوم مسلح افراد کی کسٹم ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متنی میں غفار ہوٹل کے قریب کسٹم عملے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے 4اہلکار زخمی ہوئے جن میں عبید، خان رازق، اعجازاحمد اور وسیم شامل ہیں۔ مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔