افواج پاکستان وطن عزیز کی حفاظت اور مضبوطی کی ضامن ہے ‘ساجد میر

اسلام آباد(وقائع نگار )مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، سینیئر نائب امیر مولانا علی محمد ابو تراب نے کہا ہے کہ جو وطن سے محبت کرتا ہے وہ افواج پاکستان سے بھی محبت کرتا ہے کیونکہ وہی وطن عزیز کی حفاظت اور مضبوطی کی ضامن ہے ۔9 مئی کو جوا ہواوہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماؤں نے کہا کہ وطن عزیز کی نظریاتی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے پاک فوج نے اس ملک کی حفاظت کیلئے بے دریغ قربانیاں پیش کی ہے، ان قربانیوں کو قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، 9 مئی کو شہدا کی یادگار اور قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانا یا بے حرمتی کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر ہیں، ان کرداروں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے، اور کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...