جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرروت کے تحت کئی بارپارٹیاں بدل چک: شیخ رشید احمد

May 29, 2023 | 13:02

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اداروں سے میری درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افواہوں کاسدباب کریں ہرافواہ کے پیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہے ،ہرمسلمان نمازمیں شہادت کی دعا مانگتاہے اورشہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہے ،پارٹیاں چھوڑانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل رہیں۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشیداحمدنے کہا کہ جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرروت کے تحت کئی بارپارٹیاں بدل چکے ،نوازشریف خودتحریک استقلال اصغرخان رابطہ کمیٹی کے ممبرتھے ،دست شفقت ملنے پرگیٹ نمبر4سے ایکسائیزمنسٹر ی ملی، شہبازشریف کے بارے میں اعجازالحق کاتبصرہ ہی کافی ہے بمپرکراپس کہنے والے گندم خریداری کی30لاکھ ٹن شارٹ فال بتارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے ملک سرحدوں سے نہیں ٹوٹتے اندر سے ٹوٹتے ہیں ،پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جنہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی معاشی اور اقتصادی  طور پر بیٹھ جاتے ہیں۔

مزیدخبریں