عمران خان کے معاونین کی تعیناتی کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے سابق وزیراعظم عمران خان کے معاونین کی تعیناتی سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران گڈ ٹو سی یو کہہ کر درخواست نمٹادی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے عمران خان کے دور حکومت میں وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے غیر موثر ہونے پر درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے جن معاونین کی تعیناتی چیلنج کی ہے، وہ چلے گئے۔ اب اگر ہم اس درخواست پر کچھ کریں گے تو وہ محض اکیڈمک ہو گا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے معاونین کی تعیناتی سے متعلق رولز آف بزنس کو بھی چیلنج کیا تھا، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا اس بنیاد پر اعتراض مسترد کیا جاتاہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار کے وکیل کو گڈ ٹو سی یو کہہ کر درخواست نمٹا دی۔

ای پیپر دی نیشن