بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر ایشیا کپ کیلئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کردی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ایشیاکپ کیلئے پاکستان کےتجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی حمایت نہیں کرینگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ نےغیررسمی اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے موقف سے آگاہ کیا۔ہائبرڈ ماڈل سےمتعلق حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔سری لنکا،افغانستان اور بنگلادیش پاکستان میں میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کرچکےہیں۔ہائبرڈ ماڈل پر عملدرآمد ہوتا ہے تو ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔