اولیمپیاء امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، آخری روز بھی پاکستانی چھائے رہے

May 29, 2023 | 19:39

ویب ڈیسک

کراچی: اولیمپیاء امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، آخری روز بھی پاکستانی چھائے رہے، عدنان شیخ نے مینز فزیک میں گولڈ کیساتھ پرو کارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔کلاسک فزیک کی ویٹ کیٹگری میں محمد ذیشان نے گولڈ میڈل جیت لیا،فیشن ماڈل فزیک میں شاہ زیب نے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ناصر خان نے فیشن ماڈل اور مینز فزیک کیٹگری میں سلور و براؤنز میڈل جیتا،3 روزہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 33 کیٹگریز میں 20 میڈلز جیتے۔تمام فاتحین نے اپنے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کئے.بھارت، سری لنکا، ایران، تھائی لینڈ، یو اے ای سمیت 16 ممالک کے ایتھلیٹس ایکشن میں تھے۔اولیمپیاء امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈپاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے تھائی لینڈ میں جاری ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی اس چیمپئین شپ میں حصہ لینے کے بعد قومی دستہ 2 جون کو وطن واپس پہنچے گا۔

مزیدخبریں