بابر اور رضوان ہارورڈ بزنس اسکول جوائن کرنے امریکہ روانہ ہوگئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اورمحمدرضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔ دونوں قومی کرکٹرز ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہوں گے۔بابر اور رضوان 31مئی سے 3جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن میں منعقد ہوگا۔

 اس حوالے سے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی ساری زندگی سیکھتا ہی آیا ہوں، میں نے اس پروگرام سے متعلق پروفیسر البرس اور طلحہ رحمانی سے تفصیلی گفتگو بھی کی ہے، میں ہارورڈ میں اس عالمی معیار کے پروگرام میں سیکھنے اور نیا تجربہ کرنے کے لیے جانا چاہتا ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا مجھے یقین ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والے مختلف شعبہ جات کے لوگوں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ہم ہارورڈ کے بی ای ایم ایس پروگرام میں جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھ سکیں۔ رضوان نے کہا کہ مجھے یقین ہیکہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا، میں کرکٹ کی دنیا کے اگلے سپر اسٹارز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کا منتظر ہوں۔

ای پیپر دی نیشن