تیونس: فضائی کرتب میں حصہ لینے والے طیارے حادثے کا شکار ہوگئے

 تیونس: افریقی ملک تیونس میں دو چھوٹے طیارے گرنے سے دو غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے، ہلاک سیاحوں نے حال ہی میں فضائی کرتب میں حصہ لیا تھا۔تیونس کے شہری دفاع کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا کہ ملک کے جنوب صحرائی علاقے توزر شہر میں دو سنگل انجن والے طیارے گر کر تباہ ہوگئے۔واقعے میں ایک طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا .جس میں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے جبکہ دوسرے طیارے میں سوار افراد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی و جان کی بازی ہارنے والے فرانسیسی سیاح تھے، دونوں طیاروں کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے ، حادثے کیسے پیش آیا؟ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے پچیس مئی سے چھ جون تک تیونس میں ہونے والے فضائی شو میں حصہ لینا تھا۔

ای پیپر دی نیشن