علی امین گنڈاپور نے  وفاق کا شکریہ  ادا کرنے کے ابعد پھردھمکی دیدی

May 29, 2024

صوابی (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  علی امین گنڈاپور نے کل وفاق کا شکریہ ادا کیا اور آج دھمکی دیدی اور کہا بانی پی ٹی آئی نے جب جیل سے کال دی تو ان کیساتھ وہ کھیل کھیلیں گے ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا تربیلہ سے ایک بٹن بند کردیا تو آدھے پاکستان کی بجلی بند ہوجائے گی۔ خیبر پی کے  میں 22 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا نوکریوں کے علاوہ لوگوں کو روزگار دینگے، کاروبار شروع کرنے کے لیے بلاسود قرضے دینگے۔ انہوں نے کہا  آپ لوگ بانی پی ٹی آئی کی طاقت ہو۔ عوام نے آج خوف کے بت توڑ دیے ہیں۔ حق کے لیے بانی پی ٹی آئی اور میرے ساتھ نکلو گے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہمارے لیے قید ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جو کیسز ہیں وہ سارے جعلی ہیں۔ آپ لوگ وعدہ کریں رشوت ختم کرنے میں میرا ساتھ دیں گے۔ جس گاڑی میں آیا ہوں وہ عوام کی ٹیکس سے چلتی ہے۔انہوں نے کہا ایکسین صاحب دوبارہ یہاں آؤں تو روڈ پر گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے، یہاں منشیات فروش مجھے نظر نہیں آنا چاہیے، منشیات فروشوں کو یہاں سے نکالو۔ عوام منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں۔ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم ہوتا تو اسرائیل کی ہمت نہ ہوتی کہ فلسطین پر حملہ کرتا۔ ہم لوگ فارم 45 والے ہیں، فارم 47 والے کی آنکھیں شرم سے جھک رہی ہیں۔

مزیدخبریں