با نی پیپلز پار ٹی نے جوہری پروگرام کی غیر متزلزل بنیاد رکھی،بلاول بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 26 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔   پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا  ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی لیگیسی کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کو جوہری قوت بنانے کا دور اندیش خواب دیکھا اور بے پناہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اپنے اس خواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ہمارے جوہری پروگرام کی غیر متزلزل بنیاد رکھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کے وڑن کو ثابت قدمی سے آگے بڑھایا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدید میزائل ٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت پاکستان کے دفاع کے لیے خدمات کلیدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1998 میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور اپوزیشن لیڈر اْس وقت کی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ بھارت کی جانب سے جوہری خطرات کا فیصلہ کن جواب دے اور ہماری قومی سلامتی کو یقینی بنائے۔ پی پی پی چیئرمین نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے سائنسدانوں اور اس سے منسلک ان تمام لوگوں کی لگن اور مہارت کو سلام پیش کیا جنہوں نے پاکستان کو ایک طاقتور ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ہیروز ہماری قوم کے عزم اور ذہانت کی عکاسی کرتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کم از کم جوہری ڈیٹرنس کی قومی پالیسی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور وہ جوہری پھیلاؤ سمیت ہتھیاروں کی عالمی دوڑ کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن بقائے باہمی، مکالمے اور جمہوریت کے اصول ہی ہمارے لیے قومی و بین الاقوامی فورمز پر رہنما اصول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اِس تاریخی دن پر اپنی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں اور ایک محفوظ، پرامن اور جمہوری پاکستان کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ، دریں اثنا  سید نیر حسین  بخآری نے کہا ہے کہ دھرتی ماں پاکستان جان سے عزیز تر ہیوزیراعظم  ذوالفقار علی بھٹو شہید نے وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور پہلی منتخب خاتون وزیراعظم۔ بے نظیر بھٹو شہید کو ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی فراہمی کا اعزاز حاصل ہے ۔  پی ٹی آئی سیاسی کردار ادا کرے ملک دشمنی نہ کرے ممبران پارلیمان  ملک و ملت  کیخلاف  دشمننانہ بیانیہ بند کرانے اور وطن سے وفاداری پر عمل پیرائی میں کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن