طالبات میں انیمیا کے خاتمہ کیلئے اللہ والے ٹرسٹ  ‘   3 یونیورسٹیوں میں معاہدہ 

May 29, 2024

 لاہور(لیڈی رپورٹر)ایچ ای سی پنجاب کے زیراہتمام اللہ والے ٹرسٹ   اور لاہور کی 3 یونیورسٹیوں نے طالبات میں خون کی کمی کے خاتمے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ۔ 2 سرکاری اور ایک نجی  یونیورسٹیوں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا گیا جسے پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں پھیلا دیا جائیگا، مقصد ’’اینیمیا فری پنجاب‘‘ بنانا ہے۔  تقریب پی ایچ ای سی کے ہیڈ کوارٹر ارفع کریم ٹاور میں ہوئی‘ صدارت چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔ اے ڈبلیو ٹی کے چیئرمین شاہد لون اور یوسی پی کی پراکٹر ڈاکٹر ہادیہ اعوان‘یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی وی سی ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی اور وائس چانسلرلاہور کالج ویمن یونیورسٹی  ڈاکٹر شگفتہ ناز نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ متعلقہ اداروں‘ ڈاکٹر خالد منظور بٹ ڈائریکٹر سکالرشپ پروگرام اور AWT کی ’’اینیمیا فری پنجاب‘‘ مہم کے فوکل پرسن بھی   موجود تھے۔ اس مہم میں AWT نہ صرف اخراجات برداشت کرے گا ، آگاہی لٹریچر  فراہم کرے گا، خوراک کی عادات سے متعلق سیمینار کا اہتمام اور مریضوں کیلئے ضروری ادویات   بھی فراہم کریگا۔ چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر منیر نے کہا     اے ڈبلیو ٹی کی اسبڑی کاوش  کوہم سراہتے ہیں۔  اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ لون فنانس سیکرٹری اور اے ڈبلیو ٹی کے کنٹری ڈائریکٹر حسن رانا بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں