لاہور (نیوزرپورٹر)سینئر رہنمامسلم لیگ (ن) خواجہ احمد حسان نے میاں محمد نواز شریف کے پاکستان مسلم لیگ نواز کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔28 مئی یوم تکبیر کے مناسبت سے پارٹی عہدے پر فائز ہوناپاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے نیک شگون ہے۔اب قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی کو پورے پاکستان میں نئے جوش ولولے منظم کیا جائے گا۔
نواز شریف کا پارٹی صدر کے عہدے پر فائز ہونانیک شگون ہے:خواجہ حسان
May 29, 2024