لاہور (لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکبیر ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقتوں کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے میں اپنے قائد نواز شریف کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے‘ اس کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں یہ عہد کرتے ہیں کہ ملکی وقار کو قائم رکھنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
پاکستان ایٹمی قوت‘ دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے:سہیل شوکت بٹ
May 29, 2024