ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا:شیخ انوار الحق

لاہور(نیوز رپورٹر )سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارلحق نے کہا ہے کہ 28مئی1998ء قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے، ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا اورپاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے کہا وطن عزیز سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ پوری قوم ایٹمی پروگرام کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکے کرنے سے قبل اسی سال پوکھران میں 3بم دھماکے کرکے بھارت نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ایک طرف بھارت دھمکیوں اور اسرائیل کی مدد سے پاکستان کی ایٹمی تجربہ گاہوں پرحملے کی تیاری کررہا تھا دوسری جانب مغربی ممالک پابندیوں کی دھمکی دے کرپاکستان کو ایٹمی تجربے سے بازرکھنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ امریکی صدربل کلنٹن نے 5بار فون کرکے وزیراعظم پاکستان کو ایٹمی دھماکہ نہ کرنے کا مشورہ دیا اور اسکے بدلے کروڑوں ڈالر امداد کی پیشکش بھی کی۔ عالمی دباؤ کے باوجود حکومت نے  28مئی کو پانچ ایٹمی دھماکے کرکیچاغی کے پہاڑوں پر نعرہ تکبیر بلند کیا۔

ای پیپر دی نیشن