لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم اور سرگرم ہیں اور اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے دوران آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے قریبا 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپروائزری افسران طبی مسائل سے دوچار ملازمین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔ علاج معالجے میں معاونت کے ساتھ ساتھ علیل اہلکاروں کو ممکن سپورٹ اور راہنمائی فراہم کی جائے۔ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے ، مشکل میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔