سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایٹمی تجربات کی سالگرہ پر مبارکباد:افتخارعلی

لاہور(کامرس رپورٹر )سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے قوم اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو یوم تکبیر، 28 مئی 1998 کو پاکستان کے کامیاب ایٹمی تجربات کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی قیادت اور وژن نے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے والا پہلا اسلامی ملک بنا دیا۔  انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایٹمی تجربات کے جواب میں کیے گئے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم کیا اور علاقائی استحکام اور ڈیٹرنس کو یقینی بنایا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ کامیاب ایٹمی تجربات نے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا بلکہ قوم میں بھی فخر اور اعتماد کا جذبہ پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور ملکی سلامتی  کیلئے ایٹمی صلاحیت کو  مزید فروغ دینے  اورہمہ وقت چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن