لاہور(نامہ نگار)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1256ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 568افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔789معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ایمرجنسی کالز کے مطابق ٹریفک حادثات میں 749 ڈرائیوز،53کم عمرڈرائیور، 447 مسافر اور 175 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ 303 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔