دیانتدار قیادت ہی ایٹمی اور اسلامی جمہوری پاکستان کو خوشحال بنا سکتی ہے:ضیاء  الدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء  الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اللہ اور رسول سے محبت رکھنے و الی دیانتدار قیادت ہی حقیقی معنوں میں ایٹمی اور اسلامی جمہوری پاکستان کو خوشحال بنا سکتی ہے۔ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ایٹم بم کی بنیاد رکھنے والے اوراس مشن کو کامیابی تک پایاتکمیل تک پہنچانے والے تمام افراد ملک و قوم کے ہیروز ہیں جنہیں قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ امیر لاہور نے کہا کہ ایٹمی بم کی طاقت کیساتھ پاکستان کو دیانتدار قیادت کی بھی ضرورت ہے جو ملک کو معاشی، سیاسی بحرانوں او ر اندرونی وبیرونی خطرات سے بچا سکے۔

ای پیپر دی نیشن