یوم تکبیر پر قائد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کنول لیاقت کی  جانب سے تقریب کا اہتمام 

May 29, 2024

 لاہور ( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی خواتین ونگ کی رہنما ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے یوم تکبیر کے موقع پریوتھ اور خواتین کی ٹیم کیساتھ تقریب کا اہتمام کیا۔ این اے 127 کی شعبہ خواتین اور یوتھ کی بچیوں نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے پر میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ساتھ ہی پارٹی صدارت واپس ملنے پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی گئی۔ لیگی رہنما نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی  میں خواتین اور نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں