لاہور(نامہ نگار)عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ہمارے ملک کی تاریخ کا روشن باب ہے۔اس دن ہمارے سائنسدانوں نے پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کیاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ اور صلاحیت کی کوئی کمی نہیں۔ ہمارا ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے لیکن ملکی معیشت تباہی کا شکار ہے۔ حکمران اپنی شہ خرچیاں چھوڑ کر سادگی اپنائیں،جس جس نے ملک کی دولت لوٹ کر دوسرے ملکوں میں بھیجی ہے اسے واپس لانے کاانتظام کریں۔بجلی، گیس سستی کریں، کسانون،تاجروں اور سرمایہ داروں کو سہولتیں دیں، مزدوروں کی اجرت مہنگائی کے تناسب ادا کریں، کرپشن،اقرباء پروری اور سفارش کا خاتمہ کریں۔