لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے نجی یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں "ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن"ویمن سیفٹی ایپ" اور "کرائم سٹاپر سروس" بارے بتایا گیا۔ نجی یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ویمن سیفٹی ایپ اور کرائم سٹاپر سروس کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی۔چیف لاء آفیسر ظفر جاوید ملک نے سیف سٹی کی فراہم کردہ سروسز بارے بریفنگ دی۔سیمینار میں ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن میں فراہم کردہ سہولیات بارے بریفنگ دی گئی۔