لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شدید دھوپ اور گرمی میں مختلف شاہراہوں کے دورے کئے۔عمارہ اطہر نے مال روڈ پر ڈیوٹی چیک کی اور جوانوں کو بریفنگ دی۔سی ٹی او لاہور عما رہ اطہر نے فلیٹی ہوٹل، پنجاب اسمبلی کے گردونواح میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی سول لائنز،ڈی ایس پی مغلپورہ،ڈی ایس پی انارکلی،ڈی ایس پی کینٹ نے بریفنگ دی، ٹریفک وارڈنز کو احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی تمام وارڈنز کو ٹھنڈے مشروبات، چھتریاں فراہم کردی گئیں۔سی ٹی او لا ہو ر عمارہ اطہر نے کہا کہ شدید گرم موسم میں ٹریفک وارڈنز کیلئے فلاحی اقدامات کئے گئے ہیں۔مہینے میں 4 چھٹیوں کی بجائے 5 ماہانہ ریسٹ دینے کا حکم بھی دیا شدید گرمی میں ڈیوٹی کا دورانیہ 8 گھنٹوں کی بجائے 7 گھنٹے اور 3 شفٹوں میں کردیا گیا۔گرمی کی شدت کے پیش نظر ڈی بریفنگ کو ختم کردیا گیا جبکہ ٹی شرٹ استعمال کی مکمل اجازت دے دی گئی۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینا یقیناََ قابل ستائس ہے۔ وارڈنز موسمی حالات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھے ہیں۔
شدید گرمی!ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی 7گھنٹے کر دی گئی ‘ماہ میں5ریسٹ کا حکم
May 29, 2024