لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ 2026 ء کوالیفائر کے دوسرے رائونڈ کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں 6 جون کو جناح سٹیڈیم میں میدان میں اتریں گی۔دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کا عالمی کپ ’’فیفا ورلڈ کپ‘‘ 2026 ء کو ہوگا جس کے کوالیفائنگ رائونڈ جاری ہیں اور دوسرے رائونڈ کیلئے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم 5 جون کو ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی۔کوالیفائرز رائونڈ ٹو میں پاکستان اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان 6 جون کو جناح فٹبال سٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ یہ گرین شرٹس کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ ٹو میں آخری ہوم میچ ہے۔پاکستان ٹیم اپنا آخری اوے میچ 11 جون کو میزبان تاجکستان سے کھیلے گی۔