لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے 2 اضافی سکیورٹی افسر مہیا کر دیئے۔ذرائع کے مطابق اضافی سکیورٹی افسر قومی کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کے دوران موجود ہوں گے۔کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر نکلتے وقت مداح گھیر لیتے تھے۔ مداحوں کے گھیرنے کی وجہ سے ناخوشگوار ویڈیوز بھی سامنے آ رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی درخواست پر انگلینڈ بورڈ نے سکیورٹی افسر فراہم کئے ہیں۔خیال رہے کہ کارڈف میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ہوٹل سے باہر نکلتے ہی مداحوں نے گھیر لیا تھاجس پر بابر اعظم جھنجھلا گئے تھے اور غصے میں آگئے تھے۔ انہوں نے انتظامیہ پر بھی ناراضی کا اظہار کیا تھا لیکن تھوڑی ہی دیر میں وہ اپنے چاہنے والوں میں گھل مل گئے اور ان کیساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔
انگلش بورڈ نے پاکستان ٹیم کی سکیورٹی کیلئے اضافی سکیورٹی افسر مہیا کردیئے
May 29, 2024