آسٹریلوی والی بال ٹیم کے کھلاڑی گرمی سے نڈھال

لاہور(سپورٹس رپورٹر )کینبرا سے اسلام آباد،منفی پانچ سے چالیس ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت کی وجہ سے کینگر و والی بال ٹیم کے کھلاڑی گرمی سے نڈھال ہوگئے ۔آسٹریلیا کی والی بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان آئی ہے اور اسلام آباد کے پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔اسلام آباد آمد کے بعد مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کی والی بال ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ جب وہ کینبرا سے چلے تھے تو وہاں کا درجہ حرارت منفی پانچ تھا اور جب تیس گھنٹے کی ٹرانزٹ فلائٹ لے کر اسلام آباد پہنچے تو یہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور یہ ہمارے لیے سب سے بڑی مشکل ہے۔ہمیں پاکستان سے نہیں گرمی سے شکست کا ڈر ہے۔ہمارے لڑکے اس طرح کی گرمی کے بالکل بھی عادی نہیں ہیں۔درجہ حرارت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

ای پیپر دی نیشن