لاہور(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب آفس کا ملازم ساتھیوں کے ہمراہ جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تھانہ وحدت کالونی پولیس نے ملزم عمر کو ساتھیوں سمیت جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کیااور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عمر وزیراعلیٰ آفس کے شعبہ آئی ٹی کا ملازم ہے۔ملزم نے گرفتاری کے دوران نہ صرف پولیس کے ڈالے سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی بلکہ پولیس کو دھمکیاں بھی دیں۔
وزیراعلیٰ آفس کا ملازم ساتھیوں کے ہمراہ جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار
May 29, 2024