لاہور(نامہ نگار)تھانہ مزنگ سے چند قدم کے فاصلے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیااور فرار ہو گیا ہے۔زخمیوں میں منیر، عرفان اور عمر شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پپی نامی ملزم نے محض اس وجہ سے فائرنگ کر دی کہ زخمیوں نے اسے نشہ کیلئے پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا جبکہ ملزم پپی واردات کے بعد فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ مزنگ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تھانہ مزنگ سے چند قدم دور فائرنگ‘3افراد زخمی ‘ملز م پپی فرار
May 29, 2024