گرمی کی شدت کم نہ ہو سکی‘ کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک رہا

اسلام آباد (این این آئی) ملک کے طول و عرض میں سورج آگ برساتا رہا، مختلف علاقوں میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا۔ ہیٹ سٹروک کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کا رش بڑھنے لگا۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ میں بھی صبح ہی درجہ حرارت 44 پر پہنچ گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یکم جون ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، متعلقہ ادارے محتاط رہیں، لینڈ سلائیڈ، مٹی کے تودے، بالائی علاقوں میں سڑکوں اور ٹریفک کے نظام کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ متوقع سیلاب و لینڈ سلائیڈ سے نمٹنے کیلئے مقامی محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے کی ہدایات دیں۔

ای پیپر دی نیشن