اسلام آباد (وقائع نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت کی پہاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ باوجود کوشش کے آگ پر قابو نہ پاسکے۔ آگ نے درجنوں کلومیٹر پر محیط جنگل کو جلا دیا۔ سی ڈی اے کے 200 سے زائد اہلکاروں اور دو ہیلی کاپٹرز نے پورا دن آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق مارگلہ ہلز پر لگی آگ کو بجھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے آگ بھجانے کے لئے جاری آپریشن کی نگرانی خود کررہے ہیں۔ ما رگلہ ہلز پر لگی آگ پر 85 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس لیکر جامع تحقیقات کا حکم دیدیا۔ چیف کمشنر محمد علی رندھاوا سے رابطہ کر کے کمیٹی بنانے کا کہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو کارروائیوں کے آغاز کا کہا‘ ہدایت کی آگ سے کسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو۔
مارگلہ ہلز جنگل‘ 15 مقامات پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی: وزیراعظم کا نوٹس
May 29, 2024