اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ نے سمندر میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی۔ ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔ وزیراعظم نے بیان میں کہا پاک بحریہ کے جوان ملکی سمندری حدود کی حفاظت‘ سمندری قذاقی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ افسروں اور جوانوں کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پی این ایس اصلت کے عملہ کی تعریف کی۔