ایٹمی پروگرام کی بنیاد بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر نے رکھی: اختر ڈار 

May 29, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)  تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ  نیوکلیئر پروگرام کی بنیاد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے رکھی جبکہ جنرل ضیاء الحق، اسحاق خان، بے نظیر بھٹو، محمد خان جونیجو سمیت ہر آنے والے وزیر اعظم اور چیف آف آرمی سٹاف اس پروگرام کی آبیاری کرتے رہے۔ جبکہ انڈیا کے دھماکوں کے جواب میں دھماکے کرنے میں نواز شریف تذبذب کا شکار تھے۔ اس وقت کی اپوزیشن، پاک فوج اور  مجید نظامی نے کہا کہ اگر آپ دھماکے نہیں کروگے تو قوم آپ کا دھماکہ کردے گی۔ اس کے بعد نواز شریف نے دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا۔ لہذا اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش نہ کرنا تاریخ کی بد دیانتی ہو گی اور تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہوگا۔

مزیدخبریں