پاکستانی کروز میزائل ٹھیک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے:  ڈاکٹر ثمر مبارک

May 29, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 28 مئی 1998 ء کے ایٹمی دھماکوں کے انچارج ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف روز اول سے سازش جاری ہے۔ کروز میزائل بنا لئے جو جہاز ہی نہیں آبدوز سے بھی لانچ ہو سکتے ہیں۔ آئی اے ای اے نے پاکستان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو بہترین قرار دیا ہے۔ پاکستان کے کروز میزائل ٹھیک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چاغی کا پہاڑ سخت پتھر کی وجہ سے منتخب کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان نے 1998ء میں 6 ایٹمی دھماکے کئے۔ 5 ایٹمی دھماکے 28 مئی کو اور ایک ایٹمی دھماکہ 30 مئی کو کیا تھا۔

مزیدخبریں