کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جی ڈی اے کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پیر پگاڑا کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر پگاڑا اور مولانا فضل الرحمن نے حالیہ میں ہونے والے انتخابات کو رد کر دیا اور اتفاق کیا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے بٹھائے جانے والے ملکی معیشت نہیں سدھار سکتے۔
مولانا فضل الرحمن، پیر پگاڑا کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 29, 2024