سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے بارہمولہ میں سب جج اوڑی کی طرف سے جاری کردہ ا حکامات کے بعد پاکستان میں مقیم دو کشمیریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی تین کنال اور 19مرلہ اراضی ضبط کر لی۔ ضلع سانبہ میں ایک پراسرار دھماکے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ ضلع کے علاقے کھارا میدان ویر پور میں پیش آیا۔ جموں ریلوے اسٹیشن پر ایک احتجاجی مظاہرے کے باعث نئی دہلی سے آنے والی ٹرین کو روک دیاگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین ٹرین کی باربارمنسوخی اور ناقص نظام الاوقات کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پٹریوں پر بیٹھ گئے۔ پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لیا اور ٹرین کو اپنا سفرجاری رکھنے کی اجازت دی۔
مقبوضہ کشمیر : محاصر ے تلاشی کارروائیاں جاری مزید 2کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط
May 29, 2024