خانقاہ ڈوگراں: سسرالیوں نے ڈنڈے مار مار کر بہو ہلاک کر دی 

May 29, 2024

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سسرالیوں نے ڈنڈوں سے تشدد کر کے بہو کو مار ڈالا۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔ نواحی گاؤں میاں علی ڈوگراں کے رہائشی ظہیر احمد ڈوگر  کی بیٹی شانزہ کی شادی عباد علی سے ہوئی تھی جس کے تین بچے بھی ہیں، شانزہ  کے سسر عباس اور شوہر عباد، اس کے بھائی عمران اور بہن عصمت نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں