مودی ‘وزیر داخلہ ‘ٹنڈولکر‘دھونی  سمیت کئی سیاستدان‘بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے کئی جعلی درخواستیں جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر، ایم ایس دھونی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے نام سے بھی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ وزیرِ داخلہ امیت شاہ سمیت کئی سیاستدانوں اور کرکٹرز کے ناموں سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی بورڈ کو لگ بھگ تین ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن