لاہور (نامہ نگار) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو خود مختار ادارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا اتھارٹی بننے کے بعد دیگر محکموں پر انحصار ختم ہو جائے گا۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو اتھارٹی کا درجہ دینے کے لئے مسودہ تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسودہ قانون کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ نور الامین مینگل نے کہا کہ اتھارٹی کے قیام کے بعد افسران قتل کی وارداتوں کا سراغ لگانے کے لئے خود متعدد اقدامات کر سکیں گے۔