لاہور( این این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ چار لوگوں کو دیتا ہوں جس میں پہلے نمبر پر ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم ،راجہ ظفر الحق ،شیخ رشید احمد اورگوہر ایوب مرحوم شامل ہیں ۔ اپنے بیان میں شیخ رسید نے کہا کہ نواز شریف مقتدر حلقوں کی میٹنگ میں جس میں تینوں اداروں کے چیفس بھی موجود تھے کابینہ کی طرف سے صرف مجھے ساتھ لے کر گئے جہاں میں نے ہندوستان کے ایٹمی دھماکوں کی بے وقوفی کے بعد سنہری موقع کو ضائع نہ کرنے کی دلیلیں دی ۔ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم ایک عظیم انسان اور قومی ہیرو تھے لیکن وہ اس دنیا سے بڑے رنجیدہ ہو کر گئے ،ہم نے انہیں وہ مقام نہیں دیا جس کے وہ مستحق تھے۔