ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ثاقب کی زخمی اہلیہ اور دو بچے بھی انتقال کر گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں گھر کے سربراہ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں والدین، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔