یوم تکبیر نوازشریف کی جرات و ہمت کو سراہنے کا دن ہے: عرفان الحسن بھٹی

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہاہے کہ یوم تکبیر نوازشریف کی جرات و ہمت کو سراہنے کا دن ہے،ملک کا دفا ع نا قا بل تسخیر بنا کر نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کر کے بھارتی غبارے سے ہوا نکال دی تھی، نواز شریف نے 5ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو دنیا میں عالمی طاقت کے نام سے منو ایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے پاکستان کے جھنڈے کو دنیا میں بلند کرنے کیلئے عالمی دنیا کے دباو کو پس پشت ڈال کر پاک وطن کو ناقابل تسخیر قوت بنانے کیلئے بھارت کے مقابلہ میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو اسلامی دنیاکی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...