شرقپورشریف(نامہ نگار) شرقپورشریف میں بھی تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقاریب اور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت اسسٹنٹ کمشنرشرقپور فاطمہ ارشد چیف آفیسر چوہدری جاوید چوہان نے کی ریلی میں شہر بھر کی تاجر برادری سول سوسائٹی اورصحافیوں نے شرکت کی آگاہی ریلیوں کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ریلی بڑااڈالاریاں سے شروع ہوکر تحصیل چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔