چھانگا مانگا(نامہ نگار) پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھانگا مانگا ناہید پروین نے کہا ہے کہ سکول کیخلاف چھپنے والی خبریں بے بنیاد ہیں میں ان تمام خبروں کی تردید کرتی ہوں جو بچیوں کے آرٹس و سائنس کے مضامین کے حوالے سے لگائی جارہی ہیں خبروں سے سکول کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہر بچی اپنی مرضی سے سائنس اور آرٹس کے مضامین کا انتخاب کر سکتی ہے اور کر رہی ہے۔ سکول کے تمام اساتذہ ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں لگائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔