شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پنجاب بارک اللہ خان، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل کی ہدایت پر چیف انسٹرکٹر چوہدری حنیف ورک نے انسٹرکٹرز چوہدری مدثر ورک، شاہد اعوان کے ہمراہ ڈی او سول ڈیفنس خالد شہزاد اعوان کی نگرانی میں فیروزوالہ کی مختلف فیکٹریوں میں ورکرز اور دیگر سٹاف کو فائر فائٹنگ اور بیسک فسٹ ایڈ کی ٹریننگ کروائی گئی، اس موقع پر چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس شیخوپورہ چوہدری محمد حنیف ورک نے فیکٹریوں کے ورکرز کو سول ڈیفنس میں شمولیت کی دعوت دی۔