حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی حافظ آباد سے فارغ کئے گئے 100ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہو سکی جس کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا کام متاثر ہونے لگا۔ سی بی اے یونین کے چیئرمین اسحق کھوکھر ودیگر رہنمائوںنے شدید احتجاج کرتے کہا ہے کہ حافظ آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے پہلے ہی سینٹری ورکرز کی سخت کمی ہے اور اب گذشتہ ایک ماہ سے ایک سو ڈیلی ویجز ملازمین کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے پریشان چلے آرہے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے مستقل طور پر آرڈر کئے جائیں تاکہ صفائی ستھرائی کے کام میں تعطل پیدانہ ہو۔