اینٹیں ڈنڈے مار کر 5 افراد کو زخمی کرنیوالے ملزم گرفتار نہ ہوسکے‘لواحقین کا احتجاج  

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)اینٹیں ڈنڈے سوٹے مار کر پانچ افراد کو زخمی کرنیوالے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے،لواحقین کا علی پور روڈ پر احتجاج ۔ تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ نوکھر منڈی میں گزشتہ دنوں گودام کے آگے اینٹیں اتارنے پر جھگڑا ہوگیا ملزم قیصر قدیر،آصف قدیر، فرقان انور ،عدنان ، علی شیر ودیگر نے درجن بھر ساتھیوں کے ہمراہ اینٹیں ڈنڈے سے جمیل سلہریا،ثقلین شبیر،حسنین شبیر ودیگر کو شدید زخمی کردیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جمیل سلہریا زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے،پولیس نے 8 نامزد اور 6 نامعلوم کیخلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جس کیخلاف لواحقین نے گزشتہ روز نوکھر منڈی علی پور روڈ پر احتجاج کیا ۔ مظاہرین صغیر احمد سلہریا،ملک حسنین سلہریا نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان پولیس کی موجودگی میں بھی تشدد کرتے رہے ۔مظاہرین نے سٹی پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم سے اپیل کی ہے کہ ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن