ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا:محمود بشیر ورک

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر قانون وایم این اے چوہدری محمود بشیرورک نے کہا ہے 28مئی1998 کے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا، میاں نواز شریف نے بیرونی دبائو اور ہر قسم کے لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 6ایٹمی دھماکے کر کے بھارتی وزیر اعظم کے دانت کھٹے کر دیئے، قوم کو آگے بڑھنے کیلئے ایک بار پھر خودداری اور غیرت کے راستے کو چننا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر یوم تکبیرکا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں سٹی سیکرٹری اطلاعات سابق یوسی چیئرمین عامر اکرام بٹ،عاطف مسعود بٹ، سابق وائس چیئرمین نواز صابر بٹ،حافظ کاشف جاوید،خالد پرویز ڈار،ماما شہباز احمد،عمران خان شیروانی، شعبان مغل سمیت دیگر پارٹی راہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی ۔

ای پیپر دی نیشن