گوجرانوالہ:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تھیٹر انتظامیہ کو نوٹسز جاری

May 29, 2024


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آرٹسٹ معصومہ ملک،نازی اور راکسی تھیٹر انتظامیہ کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔منظور شدہ مسودہ،سنسر ریہرسل اور حکومتی ہدایات کی پابندی کرناہوگی۔تھیٹر انتظامیہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور عوام کو مثبت تفریح فراہم کریں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فنکار اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار غلام عباس ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل گوجرانوالہ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں